کیوبا میں طاقتور طوفان آگاتھا کی تباہی

   

ہوانا۔ طاقتور طوفان آگاتھا نے کیوبا میں تباہی مچا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے دن یہ سمندری طوفان ملک کے جنوبی ساحلی علاقوں سے ٹکرایا، جس کی وجہ سے سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں کم ازکم تین افراد کی ہلاکت کا سبب بنیں۔ شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے جنوبی علاقوں میں ہزاروں افراد بجلی کی فراہمی سے بھی محروم ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی یہ سمندری طوفان ملک کے لیے خطرات لیے رہے گا۔