کیپیٹل ہل پر حملے کی تحقیقات، ٹرمپ کی طلبی

   

نیویارک : کیپیٹل ہل پر حملے کی تحقیقات کرنے والے پینل نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو طلب کرلیا۔ سمن میں حکم دیا گیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کیپیٹل حملے میں ملوث ہونے پر بیان ریکارڈ کرائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کو 4 نومبر تک متعلقہ دستاویزات کمیٹی میں جمع کرانا ہوں گی۔ اس حوالے سے سماعت 14 نومبر تک متوقع ہے اور اس میں ڈونالڈ ٹرمپ کو پیش ہونا ہوگا۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو پچھلے سال کیپیٹل ہل میں ہجوم کے حملے کی تحقیقات میں کانگریس سے تعاون کرنے سے انکار پر 4 ماہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔