طلبہ کے کلچرل پروگرام، ماحولیات اور جنگلات پر شعور بیداری
حیدرآباد۔/7 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کاسو برہمانند ریڈی نیشنل پارک کی 23 برس کی تکمیل کے موقع پر پیکاک ( مور ) فیسٹول کا انعقاد عمل میں آیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں اسکولی طلبہ نے حصہ لیتے ہوئے رنگارنگ کلچرل پروگرام پیش کئے۔ مرکز نے 360 ایکر پر محیط کے بی آر پارک کو 3 ڈسمبر 1988 قومی پارک کا درجہ دیا ہے۔ صبح کے وقت ’ مارننگ واک‘ کرنے والے افراد پارک میں مور کی کثیر تعداد کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے مور کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ پیکاک فیسٹول کے تحت جنگلات سے متعلق طلبہ میں شعور بیداری اور معلومات فراہم کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ کوویڈ پروٹوکول برقرار رکھتے ہوئے طلبہ نے کلچرل پروگرام پیش کئے۔ فرینڈس آف اِسنیکس کے ارکان نے طلبہ کو سانپوں کی مختلف اقسام سے واقف کرایا۔ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ نے ڈرائنگ مقابلوں کا اہتمام کیا اور کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ آر شوبھا نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 109 اربن فاریسٹ پارکس کو ترقی دی جارہی ہے تاکہ عوام میں ماحولیات سے متعلق شعور بیدار کیا جاسکے۔ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ایڈمین ایس سرینواس، ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ سدھانند، ونئے کمار، اے کے سنہا، حیدرآباد چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ایم جے اکبر، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جوجی، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی سنکرانت، فاریسٹ رینج آفیسر انورادھا اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ مختلف اسکولوں کے ٹیچرس اور طلبہ کے علاوہ سیول سوسائٹی تنظیموں اور واکرس اسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسی دوران فاریسٹ ڈپارٹمنٹ نے مختلف تنظیموں کے تعاون سے کے بی آر پارک میں مور کی حقیقی تعداد کا پتہ چلانے کی کوشش کی۔ اس سروے میں پارک میں 512 مور کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ 9 کیلو میٹر علاقہ کا احاطہ کرتے ہوئے یہ گنتی کی گئی۔ ر