حیدرآباد ۔17 ۔ نومبر (سیاست نیوز) بی جے پی ایم پی ڈی اروند نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر سیاسی فائدہ کیلئے اپنی دختر اور ارکان اسمبلی کے نام کا استعمال کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اروند نے کہا کہ چیف منسٹر ریاست میں بی جے پی کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ بی جے پی پر کویتا اور ارکان اسمبلی کو انحراف کیلئے اکسانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی یہ صورتحال فرزند اور دختر کے سبب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کی بجائے کے سی آر خاندان بدعنوانیوں میں ملوث ہے ۔ ڈرگس ، گانجہ اور بیوٹی پارلر معاملات میں خاندان ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکر اسکام میں ٹی آر ایس اور عام آدمی پارٹی دونوں شامل ہیں۔ کے سی آر نے عوام سے جو وعدے کئے تھے، ان کی تکمیل نہیں کی گئی۔ر