کے سی آر کو پرگتی بھون میں بہنوں نے راکھی باندھی

   

چیف منسٹر کی بڑی اور چھوٹی بہنوں کی آمد سے خوشی کا ماحول
حیدرآباد ۔12۔اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سرکاری قیامگاہ پرگتی بھون میں آج رکھشا بندھن تہوار منایا گیا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کے کئی رشتہ دار پہنچے اور انہیں راکھی باندھتے ہوئے اپنے پیار الفت اور بھائی چارگی کے جذبات پیش کئے۔ چیف منسٹر کی شریک حیات شریمتی شوبھا نے روایتی انداز میں اپنے رشتہ داروں اور خاص طور پر کے سی آر کی بہنوں کا استقبال کیا۔ پرگتی بھون میں جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کی بڑی بہنوں للت اماں ، لکشمماں اور جئے اماں کے علاوہ چھوٹی بہن ونود اماں نے راکھی باندھی اور آشیرواد دیا۔ کے سی آر نے بہنوں کے پیر چھوکر آشیرواد حاصل کیا اور تہوار کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کے پوترے ہیمانشو اور پوتری الکھیا نے تقریب میں شرکت کی ۔ الکھیا نے اپنے بھائی ہیمانشو کو راکھی باندھی۔ یہ دونوں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کے فرزند اور دختر ہیں۔ کے سی آر اور ان کی شریک حیات نے پوتے اور پوتی کو آشیرواد دیا ۔ رکھشا بندھن تہوار کی اس تقریب میں کے ٹی آر کی شریک حیات شیلیما نے شرکت کی۔قبل ازیں رکن کونسل کویتا نے پرگتی بھون پہنچ کر اپنے بھائی کے ٹی آر کو راکھی باندھی۔رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کی بہن نے پرگتی بھون میں اپنے بھائی کو راکھی باندھی۔ر