کے سی آر کٹس اسکیم پر عمل آوری کیلئے ہائیکورٹ کی اجازت

   

حیدرآباد ۔29 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت کو کے سی آر کٹس اسکیم پر عمل آوری کی اجازت دی ہے۔ جسٹس بی وجئے سین ریڈی نے حکومت سے کہا کہ غریب حاملہ قبائلی خواتین کو کے سی آر کٹس کے ذریعہ پروٹین کی غذاؤں کی سربراہی کو جاری رکھیں اور دسہرہ سے اسکیم کا دوبارہ آغاز کیا جائے۔ ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد نے حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے وضاحت کی اور کہا کہ حکومت اسکیم پر عمل آوری میں سنجیدہ ہے ۔ بعض خانگی اداروں نے اسکیم کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی۔ جسٹس وجئے سین ریڈی نے اسکیم کیلئے ٹنڈر طلب کرنے اور کٹس کی تقسیم کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزاروں نے جو اعتراضات پیش کئے ہیں، ان کا بعد میں جائزہ لیا جائے گا ۔ سینئر کونسل ڈی پرکاش ریڈی نے کہا کہ حکومت کو گرین سگنل نہیں دیا جاسکتا ، اس پر جسٹس وجئے سین ریڈی نے کہا کہ آپ کے موکل نے ٹنڈر کے عمل میں شرکت نہیں کی ہے، لہذا موجودہ طریقہ کار کو جاری رہنا چاہئے ۔ حکومت دسہرہ کے موقع پر اسکیم کے آغاز کا منصوبہ رکھتی ہے۔ آپ کے الزامات کا بعد میں جائزہ لیا جائے گا ۔ر