حیدرآباد۔/15ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ٹاملناڈو کے تین روزہ دورہ کے بعد آج صبح حیدرآباد واپس ہوگئے۔ چیف منسٹر افراد خاندان کے ہمراہ 13 ڈسمبر کو ٹاملناڈو روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے تھروچی سری رنگم میں رنگناتھ سوامی مندر میں خصوصی پوجا کی۔ کے سی آر نے کل چینائی میں چیف منسٹر ٹاملناڈو ایم کے اسٹالن سے ملاقات کرتے ہوئے قومی و علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔ چیف منسٹر آج صبح چینائی کے کاویری ہاسپٹل پہنچے اور وہاں زیر علاج سابق گورنر متحدہ آندھرا پردیش ای ایس ایل نرسمہن کی عیادت کی۔ نرسمہن کچھ عرصہ سے ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ چیف منسٹر نے سابق گورنر سے صحت کے بارے میں دریافت کیا اور عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ مزید تین چار دن ہاسپٹل میں شریک رہیں گے۔ چیف منسٹر خصوصی طیارہ سے حیدرآباد واپس ہوئے۔ر