کے سی آر کے دور حکومت میں آسرا پنشن میں 10 گنا اضافہ

   

خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود میں تلنگانہ سرفہرست ، راکھی تہوار کے موقع پر کے ٹی آر کا تاثر
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ ترقی فلاح و بہبود بالخصوص خواتین کی ترقی میں تلنگانہ سارے ملک میں سرفہرست ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ’ اماں وڈی ‘ ماں کی گود جیسی ‘ اسکیم ملک بھر میں کہیں نہیں ہے ۔ راکھی تہوار کے موقع پر مختلف اسکیمات کے استفادہ کنندگان سے جام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ سرکاری ہاسپٹلس کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں تاحال 13.30 لاکھ خواتین میں کے سی آر کٹس تقسیم کئے گئے ۔ لڑکے کی پیدائش پر 12 ہزار لڑکی کی پیدائش پر 13 ہزار روپئے معاوضہ دیا جارہا ہے ۔ آپریشن سے ہونے والی ڈیلوریز کو روکتے ہوئے نارمل ڈیلوریز کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ نارمل ڈیلوریز کرنے والے طبی عملہ کو 3 ہزار روپئے ترغیبی انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غریب خاندان کی لڑکیاں والدین پر بوجھ ثابت نہ ہو اس لیے ان کی شادیوں کے لیے شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمات پر کامیابی سے عمل کیا جارہا ہے ۔ 19 لاکھ ماوں کو تغذیہ بخش غذا فراہم کی جارہی ہے ۔ آنگن واڑی ورکرس آشا ورکرس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ کنٹی ویلگو پروگرام کے ذریعہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ ریاست کے تمام افراد کا ہیلت پروفائیل تیار کیا جارہا ہے ۔ سرکاری ہاسپٹلس پر عوام کا اعتماد بڑھ گیا ہے ۔ 33 اضلاع میں 33 میڈیکل کالجس قائم کئے جارہے ہیں ۔ میشن بھاگیرتا اسکیم کے ذریعہ گھر گھر نلوں سے پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ مرکزی حکومت بھی اس اسکیم کی تقلید کررہی ہے ۔ کے سی آر کے دور حکومت میں اسرا پنشن میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے ۔ 4 لاکھ خاتون بیڑی ورکرس 14 لاکھ تنہا خواتین اور بیواؤں کو پنشن دیا جارہا ہے ۔ 15 اگست سے مزید 10 لاکھ افراد کو اسرا پنشن دیا جارہا ہے ۔۔ ن