کے ٹی آر 20 نومبر کو گریٹر حیدرآباد کے حدود میں ایک اور فلائی اوور کا افتتاح کریں گے

   


پرانے شہر میں بھی فلائی اوورس کی تعمیراتی کام جاری ۔ مستقبل کی منصوبہ بندی کے تحت انفراسٹرکچر کا فروغ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ملک کے میٹرو پولیٹن شہروں میں گریٹر حیدرآباد تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔ شہر کی توسیع اور بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے گریٹر حیدرآباد کو ترقی دینے اور انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے تلنگانہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بڑے پیمانے پر فلائی اوورس ، لنک روڈس ، روڈ اوور بریجس ، روڈ انڈر بریجس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ شہر کے عوام کے لیے ایک اور فلائی اوور برج تعمیر ہوگیا ہے ۔ جس کے دستیاب ہوجانے کے بعد شہر کے عوام کو ٹریفک مسائل سے مزید چھٹکارا مل جائے گا ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر ایس ڈی پی کے تحت بڑے پیمانے پر سڑکوں کی توسیع اور فلائی اوورس تعمیر کررہے ہیں ۔ تاحال 16 فلائی اوورس عوام کو دستیاب ہوچکے ہیں ۔ گچی باولی فلائی اوور کے اوپر شلپا لے آوٹ میں تعمیر کردہ 17 واں فلائی اوور کا 20 نومبر کو ریاستی وزیر کے ٹی آر افتتاح کریں گے ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے فلائی اوور کے افتتاح کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ اس فلائی اوور کے دستیاب ہوجانے سے فینانشیل ڈسٹرکٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان روڈ کنکٹویٹی میں اضافہ ہوجائے گا ۔ ساتھ ہی گچی باولی جنکشن پر ٹریفک مسائل کی بھی یکسوئی ہوگی ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر آئندہ 50 سال کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے گریٹر حیدرآباد میں انفراسٹرکچر کو ترقی دے رہے ہیں ۔ پرانے شہر میں بھی بڑے پیمانے پر فلائی اوورس تعمیر کرتے ہوئے سڑکوں کی تعمیرات پر توجہ دی جارہی ہے ۔ میر عالم ٹینک پر کیبل برج تعمیر کرنے کی تجویز تیار کی گئی ۔ بہادر پورہ فلائی اوور تعمیر ہوچکا ہے ۔ چندرائن گٹہ فلائی اوور کی توسیع ہوئی ہے ۔ اویسی ہاسپٹل تا آئی ایس سدن تک فلائی اوور تعمیر ہوچکا ہے ۔ زو پارک تا آرام گھر تک فلائی اوور زیر تعمیر ہے ۔۔ ن