کے کویتا کا ڈی اروند کو نظام آباد کے چوراہا پر چپل سے مارننے کا انتباہ

   


کانگریس سے رابطہ میں ہونے کی تردید ، بی جے پی کی محاذی تنظیموں سے آفر ملنے کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کی دختر ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے ان کے خلاف جھوٹے بے بنیاد الزامات عائد کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کو نظام آباد کے چوراہا پر چپل سے مارننے کا انتباہ دیا ہے ۔ دوسری طرف ٹی آر ایس کے کارکنوں نے بنجارہ ہلز میں واقع ڈی اروند کی قیام پر احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ مچائی ہے ۔ ٹی آر ایس ایل پی آفس اسمبلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے کویتا نے ڈی اروند کو کیچڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک اس لیے خاموش بیٹھا گیا کہ کیچڑ پر پتھر مارننے سے کیچڑ خود پر اچھلے گا لیکن صبر کی بھی ایک حد تک ہوتی ہے ۔ میرے کانگریس سے روابط ہونے اور کانگریس کے قومی صدر ملکاارجن کھرگے نے مجھے فون کر کے پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا الزام عائد کیا گیا اور یہ بھی کہا کہ انہیں یہ بات کانگریس کے ایک سکریٹری نے بتائی ہے ۔ جس کی وہ سخت مذمت کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے واضح ہوگیا کہ ڈی اروند کانگریس سے رابطہ میں ہے ۔ لوک سبھا انتخابات میں نظام آباد میں بی جے پی اور کانگریس نے مل کر کام کیا تھا ۔ لیکن ڈی اروند کو زیب نہیں دیتا کہ وہ میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کریں ۔ کے کویتا نے کہا کہ ہاں یہ بات صحیح ہے انہیں بی جے پی کے محاذی تنظیموں سے بی جے پی میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی تھی ۔ کویتا نے ڈی اروند کو اپنا رویہ اور پالیسی تبدیل کرلینے کا مشورہ دیا ۔ بصورت دیگر سنگین نتائج کا انتباہ دیا اور کہا کہ وہ ان کا ہمیشہ پیچھا کریں گی اور جہاں سے بھی وہ مقابلہ کریں گے انہیں شکست دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میری پیدائش تلنگانہ کی ہے اور میرا مستقبل بھی تلنگانہ ہے ۔ ٹی آر ایس کی دختر کی حیثیت سے وہ عہد کرتی ہیں ڈی اروند کو شکست دینے تک وہ آرام نہیں کریں گی ۔ کے کویتا نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ڈی اروند کا رول صفر ہے ۔ مرکز کے بقایا جات فنڈز کے بارے میں ڈی اروند نے کبھی سوال نہیں کیا ۔ ہلدی بورڈ قائم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے باونڈ پیپر پر دستخط کرتے ہوئے نظام آباد کے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے ڈی اروند کے فرضی سرٹیفیکٹس کے تعلق سے الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مستقبل میں اس طرح پاگل پن کا مظاہرہ کرنے پر حملہ کرنے کا بھی انتباہ دیا ۔۔ ن