مشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی نے انتخابات کے موضوع اپنے دوسرے ویڈیو میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ سادھو پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے گاؤ موتر(گائے کے پیشاب) کے حوالے سے کینسر کی بیماری دور ہونے کا جو دعوی کیاتھا وہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
دھرو راٹھی نے کہاکہ”پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے جو دعوی کیاہے کہ ان کا کینسر گائے کے پیشاب اور گوبر او ردہی کے استعمال سے ختم ہوگیا ہے۔
جبکہ ٹاٹا کنسلٹسنی نے جب ان کے کینسر کی تشخیص کی تھی تو اپنی رپورٹ میں کہاتھا کہ وہ ٹھاکر کو کوئی کینسر ہی نہیں ہے“۔
اس کے علاوہ دھرو راٹھی نے اپنے اس پروگرام میں واراناسی سے پرچہ نامزدگی کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کے پیدل دورے کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قراردیا۔
پیش ہے ویڈیو ضروردیکھیں