حیدرآباد ۔ گانجہ کا کاروبار کرنے والے خسر داماد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایل بی نگر پولیس نے ایک اہم کارروائی میں 28 سالہ مہیش اور ایس سرینو کو گرفتار کرلیا ۔ دونوں خسر و داماد ہیں جو رمنتاپور علاقہ میں رہتے تھے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 2 کیلو گانجہ اور موٹر سائیکل اور دو سیل فون کو ضبط کرلیا ۔ مہیش نے سال 2016 میں سرینو کی بیٹی سے شادی کی تھی ۔ سرینیو پیشہ سے وارڈ بوائے اور مہیش ترکاری فروش بتایا گیا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے سبب متاثر روزگار سے مہیش پریشان ہوگیا اور اس نے خسر سے اپنی فریاد سنائی ۔ دونوں نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے علاقہ بھدراچلم سے گانجہ خرید کر حیدرآباد میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا اور پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
