گاندھی بھون میں آج کانگریس کی یوم تاسیس تقاریب

   

Ferty9 Clinic


حیدرآباد۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی بروز پیر 28 ڈسمبر کو گاندھی بھون میں کانگریس پارٹی کا پرچم لہرائیں گے۔ کانگریس کی 136 سالہ یوم تاسیس کے موقع پر گاندھی بھون کے علاوہ تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر پارٹی پرچم لہرایا جائے گا۔ ہائی کمان کی ہدایت کے مطابق ہر ریاست میں ضلع ہیڈکوارٹرس پر قومی پرچم کے ساتھ ترنگا یاترا کا اہتمام کیا جائے گا۔ ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل، اے آئی سی سی ارکان، پی سی عہدیدار، ضلع کانگریس صدور اور منڈل کمیٹیوں کے عہدیداروں کو پروگرام میں حصہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی دوران اتم کمار ریڈی صبح میں سابق سی ایل پی لیڈر آنجہانی پی جناردھن ریڈی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کریں گے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے تمام ریاستوں کی کمیٹیوں کو سرکیولر جاری کرتے ہوئے 136 ویں یوم تاسیس کے انعقاد کی ہدایت دی ہے۔