حیدرآباد 8 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام )شہر کے معروف گاندھی ہاسپٹل میں آج رات بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پیڈیاٹرک سرجیکل ونگ کو فوری خالی کروادیا گیا جس کے نتیجہ میں ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ۔ کہا گیا ہے کہ آج شام یہاں آگ اچانک آگ لگ گئی تھی جس کے بعد اس احاطہ کا تخلیہ کروادیا گیا ۔ ان بچوں کو بھی وہاں سے ہٹادیا گیا جو یہاں علاج کیلئے رجوع ہوئے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پیڈیاٹرک سرجیکل وارڈ میں دھواں دیکھنے کے بعد بچوں کو وہاں سے منتقل کردیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل ڈاکٹر شراون کمار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دی
