گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کی ہڑتال جاری

   

حیدرآباد 11 جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ جونئیر ڈاکٹرس اسوسی ایشن نے آج بھی گاندھی ہاسپٹل میں اپنی ہڑتال جاری رکھی اور ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ کو آگے بھی جاری رکھنے کا ایک مکتوب حوالے کیا ۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ وزیر صحت نے ان کے مطالبات پر کوئی تیقن نہیں دیا ہے اس لئے وہ ہڑتال جاری رکھیں گے اور مطالبات کی تکمیل تک کام شروع نہیں کرینگے ۔ انہوں نے جلد مطالبات کی یکسوئی پر زور دیا ہے ۔