بھوپال : مدھیہ پردیش کے چندواڑہ ضلع میں المناک حادثہ پیش آیا۔ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہونے کے دوران بولیرو گاڑی کنویں میں گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ یہ حادثہ چندواڑہ ضلع کے موکھیڑا پولیس اسٹیشن کے کوڈاماو گاؤں میں رات کے وقت پیش آیا۔ پولیس نے جمعرات کی صبح گاڑی کو کنویں سے 7 نعشوں کے ساتھ برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق بولیرو گاڑی بھجیپانی گاؤں میں ایک شادی میں شرکت کے بعد گھر واپس ہورہے تھے کہ سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے بچانے کے لئے بولیرو گاڑی کے ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں گاڑی کنویں میں گرگئی۔