گاڑیوں کی تنقیح کے دوران 2 لاکھ روپئے ضبط

   

سدی پیٹ ۔ بھول پلی پولیس اسٹیشن حدود کے اکبر پیٹ چوراستہ پر آج صبح پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تنقیح کے دوران 2 لاکھ روپئے ضبط کئے گئے ۔ حلقہ دباک کے ضمنی انتخابات کے ضمن میں سدی پیٹ پولیس کمشنر مسٹر جوٹیل ڈیلوس کے احکام کے پیش نظر آج علی الصبح 6.30 بجے الیشکن نوڈل آفیسر سدی پیٹ اے ی سپی بالاجی ، بھوپال پلی ایس آئی سردار جمیل و عملہ موٹر سواروں کی تنقیح کر رہے تھے کہ اس دوران سی ایچ راجندر نامی ملگو منڈل مقامی کے کار سے غیر اثاثہ رقم زائد 2 لاکھ برآمد کئے گئے ۔ جو بغیر کوئی وجہ کے موجود تھے ۔ ونیز اس رقم کو دباک الیکشن ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کردی گئی ۔ اس موقع پر اے سی پی بالاجی بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کوڈ کے پیش نظر کوئی بھی فرد 50 ہزار سے زائد رقم اپنے پاس نہ رکھے اگر کسی کی رقم ضبط کی گئی ہیں تو بعد الیشکن رقم کی صداقت کرتے ہوئے مذکورہ آفیسر سے رقم حاصل کرسکتے ہیں ۔ حتی اممکان کثیر رقم اپنے پاس رکھنے کی کوشش نہ کریں ۔ کسی کو رقم پہونچانا ہوتو آن لائین یا اپنے چیک کا استعمال کریں ۔