احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ گجرات میں انتخابات کے اعلان کے بعد یہ ان کا ریاست کا پہلا دورہ ہوگا۔ پروگرام کے تحت پی ایم مودی بھاو نگر، سریندر نگر اور ولساڈ جائیں گے، وہ یہاں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے جمعرات کو گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 182 سیٹوں والی گجرات اسمبلی کے انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کے تحت یکم دسمبر اور دوسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کے ساتھ 8 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔