احمد آباد: 26جون (ایجنسیز) عام آدمی پارٹی (عآپ) گجرات کی وساوَدَر اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں جیت کا جشن منا رہی ہے۔ اس درمیان اسے تب شدید جھٹکا لگا جب بوٹاد سیٹ سے عآپ رکن اسمبلی امیش مکوانا نے پارٹی میں اپنے سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ یعنی گجرات میں وساوَدر اسمبلی سیٹ پر ملی جیت کے بعد عآپ کے حصے میں جو مجموعی طور پر 2 سیٹیں ہو گئی تھیں، بوٹاد سیٹ سے رکن اسمبلی امیش کے استعفیٰ کی صورت میں پھر یہ تعداد 1 ہو گئی ہے۔امیش مکوانا نے26 جون کو پارٹی میں اپنے سبھی عہدوں سے استعفیٰ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کے ساتھ جڑے رہیں گے اور کارکن کی شکل میں کام کرتے رہیں گے۔ حالانکہ عآپ کی طرف سے انھیں پارٹی مخالف سرگرمیوں کے سبب پارٹی سے ہی معطل کر دیا گیا ہے۔