احمد آباد۔ گجرات کے ضلع کچ کے بھج میں ایک شخص کے قتل کی واردات کے بعد دو گروپس میں تصادم ہوگیا۔ بھج کے مادھا پورعلاقہ میں دودھ بیچنے والے نوجوان کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کی خبر پھیلتے ہی مشتعل ہجوم سڑکوں پر نکل آیا اور ایک مسجد پرحملہ کیا اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔ صورتحال پر قابو پانے اور امن کی بحالی کے لیے اعلیٰ افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات تھیں۔ صورتحال اب قابو میں ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن برقرار رکھیں اور جھوٹی اور غلط خبروں پر توجہہ نہ دیں۔ فرقہ وارانہ تشدد بھڑک اٹھنے کے پیش نظر پولیس نے دونوں گروپوں کی شکایت درج کر لی ہے۔اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی کا ماحول ہے اور پولیس کی جانب سے سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔