گجرات میں چاندی پورہ وائرس کا قہرمہلوک بچوں کی تعداد 19 ہوگئی

   

گاندھی نگر: گجرات میں چاندی پورہ وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اس وائرس کی وجہ سے مزید دو اموات کی اطلاع ہے۔ اب دو ہفتوں کے دوران اس وائرس کے مرنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ریاستی وزیر صحت رشی کیش پٹیل نے بتایا کہ چاندی پورہ وائرس کی وجہ سے اراولی کے موٹا کنتھریا کے ایک بچے کی موت کی تصدیق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی)، پونے سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہوئی ہے۔ سابر کانٹھا کے ایک سرکاری اسپتال میں حال ہی میں ایک چار سالہ بچے کی وائرس سے موت ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ چہارشنبہ کو وائرس کی وجہ سے دو مزید اموات کی اطلاع کے بعد تصدیق ہوئی۔چاندی پورہ وائرس فلو جیسی علامات کے ساتھ بخار اور شدید انسیفلائٹس کا سبب بنتا ہے۔ یہ ریت میں پائے جانے والے مچھروں اور مکھیوں کے ذریعہ پھیلتا ہے۔