گجرات کی تمام اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑنے کجریوال کا اعلان

   

احمدآباد : دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے گجرات میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی ریاست کی تمام سیٹوں پر مقابلہ کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جا رہی ہے اور عام آدمی پارٹی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں بدعنوانی عروج پر ہے اور عآپ اگر اقتدار میں آئی تو اس پر لگام لگائی جائے گی۔احمد آباد کے ٹاو?ن ہال میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ وہ کئی مہینوں سے گجرات میں گھوم رہے ہیں، عوام سے ملاقات کر رہے ہیں، وکلا سے، آٹو ڈرائیوروں سے، کسانوں سے جس سے بھی وہ ملے سب نے یہی کہا کہ گجرات میں بدعنوانی عروج پر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کسی بھی سرکاری محکمہ میں کام کروانا چاہتے ہیں تو آپ کو رشوت دینی پڑتی ہے۔نچلی سطح پر بھی کرپشن ہے، اوپر بھی الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔ ان کے خلاف کچھ بولو تو ڈرانے دھمکانے تک پہنچ جاتے ہیں۔