گجرات کے اسپتال میں ماہ ڈسمبر میں 111 نومولود بچے فوت

   

احمدآباد ۔5جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) 111 نومولود بچوں کی موت سیول ہاسپٹل گجرات واقع راجکوٹ میں گزشتہ سال ڈسمبر کے مہینہ میں واقع ہوئی تھی ۔ ایک عہدیدار نے اتوار کے دن کہا کہ گزشتہ مہینے سرکاری اسپتال کوٹہ (راجستھان) میں 100 سے زائد نومولود بچوں کی اموات کی خبر کو اُچھالا گیا ہے جبکہ 111 نومولود بچے پنڈت دین دیال اُپادھیائے ہاسپٹل راجکوٹ میں ماہ ڈسمبر 2019 ء میں ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 71 ماہ نومبر میں اور 87 ماہ اکٹوبر میں فوت ہوئے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ نومولود بچوں کی اموات میں اضافہ کی وجہ سنگین بیماریوں سے متاثر مریضوں کو اس دواخانہ کے سپرد کرنا تھا ۔ زیادہ بچے کم شرح پیدائش اور پیدائش کے وقت کم وزن ہونے پر اُن کی اموات کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے ۔