ایک گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پالیاگیا اور 50کے قریب مریضوں کو وہاں سے نکال کر قریب کے اسپتال میں منتقل کردیاگیاہے۔
گاندھی نگر۔ضلع بھروچ میں ہفتہ کی صبح کویڈکے لئے مقررہ ایک اسپتال میں آگ لگنے وکی وجہہ سے 16کویڈ19کے مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ پٹیل ویلفیر اسپتال میں جہاں پر50-60مریض شریک تھے نصف رات کے وقت ائی سی یو میں آگ لگی۔ فائیر عہدیداروں کاکہناہے کہ مذکورہ اسپتال کے پاس فائیراین او سی نہیں ہے۔
آکسیجن کے لیک ہونے کی وجہہ اموات اور آگ لگانا بتایاجارہا ہے۔مگر اسکی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ایک گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پالیاگیا اور 50کے قریب مریضوں کو وہاں سے نکال کر قریب کے اسپتال میں منتقل کردیاگیاہے۔
دریں اثنا ء گجرات کے چیف منسٹر وجئے روپانی نے اظہار تعزیت پیش کیا اور 4لاکھ روپئے مرنے والوں کے پسماندگان کے ایکس گریشیاء کا اعلان کیاہے۔ واقعہ کی جانچ کی بھی تحقیقات کا سی ایم نے اعلان کیا ہے۔
روپانی نے کہاکہ ”بھروچ کے اسپتال میں لگی آگ میں جان گنوانے والوں پر اظہار تعزیت کرتاہوں۔ ریاستی حکومت مرنے والوں کے پسماندگان کو 4لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کا اعلان کرتے ہیں“۔
مذکورہ سی ایم نے دو ائی اے ایس عہدیداروں کا تقرر عمل میں لایا ہے ایک لیبر اور ایمپلائمنٹ محکمہ‘ ایڈیشنل چیف سکریٹری اے سی ایس واپل میترا اور کمشنر میونسپلٹی‘ انتظامیہ‘ راج کماربنیوال کو واقعہ کی جانچ کی ذمہ داری دی ہے۔
دونوں عہدیداروں کو فوری موقع پر روانہ کیاگیا۔ مذکورہ سی ایم نے حکومت واقعہ کی عدالتی جانچ کے تقرر پر غور کررہی ہے۔