مکمل طور پر آگ کے شعلوں میں لپٹی ہوئی فیکٹری سے دھوایں کی بھاری مقدار باہر نکلتی دیکھی گئی ہے
والساڈ۔ ہفتہ کی دوپہر میں گجرات کے ضلع والساڈ کے شہر واپی کی ایک کمیکل فیکٹری میں مہیب آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیاہے۔
اٹھ سے زائد آگ پر قابو پانے والی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ موسم برسات میں بھی آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
واپی جی ائی ڈی سی کی ایک کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کایہ واقعہ پیش آیاہے۔
لہذا متاثرہ علاقے کے اطراف واکناف میں آتشزدگی کا ماحول دیکھا گیاہے۔
کیمیکل کے ڈرمس میں دھماکے پیش ائے۔ جس کی وجہہ سے آگ کے بڑے شعلے آسمان کی طرف اٹھتے دیکھائی دئے‘ جس کو ایک کیلو میٹر کی دوری سے بھی صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
بڑے سانحہ کا خوف لوگوں کے دل ودماغ پر چھا گیاتھا۔ تاہم آگ پر قابو پانے والے عملے نے آتشزدگی کے اس واقعہ کو قابو پانے میں کامیابی حاصل کرلی۔
سارے واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ برقی شاک آتشزدگی کی وجہہ سمجھاجارہا ہے۔
جبکہ صنعتی ادارے میں دس فیصد کاکام ہی کیاجارہاتھا۔ آگ لگانے کے بعد کام کرنے والے لوگ فیکٹری سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے
#WATCH Gujarat: Fire breaks out at a chemical factory in Vapi, Valsad. More than 8 fire tenders are at the spot. More details awaited. pic.twitter.com/ELsVSD2x1W
— ANI (@ANI) August 8, 2020