گجرات کے کئی اضلاع میں تباہ کن بارش

   

Ferty9 Clinic

احمدآباد : ریاست گجرات کے چند اضلاع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ہر طرف پانی جمع ہوگیا ہے جس سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) نے ریاست میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔ جوناگڑھ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 241 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ شہر میں شدید پانی جمع ہونے اور سیلاب کے باعث کاریں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں اور گاڑیاں اور مویشی بہہ گئے ۔ حکام نے بتایا کہ ہفتہ کو گجرات میں سیلاب کی وجہ سے دو قومی شاہراہیں ، 10ریاستی شاہراہیں اور 300 دیہی سڑکیں بند کردی گئی تھیں اور جہاں پانی کم ہوگیا تھا وہاں ٹریفک دوبارہ شروع ہوگئی ۔