بریلی: ماحولیاتی توازن میں اہم کردار نبھانے والے گدھوں کی کم ہوتی تعداد سے فکر مند اترپردیش نے اس پرندہ کے تحفظ کے لئے 14 اضلاع کی نشاندہی کی ہے۔محکمہ جنگلات کے ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ گدھوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے نئے سرے سے ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے اور اس کے لئے ریاست کے 14اضلاع نشان زد کئے گئے جہاں گدھوں کے لئے مناسب ماحول تیار کیا جائے گا۔ روہیل کھنڈ زون کے بریلی، پیلی بھیت اور بجنور اضلاع کو اس میں شامل کیا گیا ہے ۔ محکمہ جنگلات زمین طے کرچککا ہے ۔ اب گائیڈ لائن اور بجٹ آنے کا اتنظار ہورہا ہے ۔بریلی کے چیف فاریسٹ کسٹوڈین للت کمار ورما نے بتایا کہ گدھ تحفظ کے لئے ریاست کے 14اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ اس میں رہیل کھنڈ زون کے تین اضلاع بریلی، پیلی بھیت و بجنور شامل ہیں۔ گدھ تحفظ سنٹر کے لئے حکومت کی گائیڈ لائن کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ریاستی حکومت نے گدھوں کے تحفظ کا منصوبہ بنایا ہے اس کے لئے ترائی علاقوںمیں تحفظ مرکز بنائے جانے ہیں۔ یہ مقام کھلے ہونگے مگر سیکورٹی ومناسب مقام کے لئے مستقل نگرانی کی جائے گی۔