گرداسپور۔19ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) یہاں ’’تبری‘‘ گاؤں کے رہنے والے ایک شخص کو فوجی افسروں نے کرتارپور کی زیر تعمیر راہداری کے فوجی علاقے کی مبینہ طور پر ایک پاکستانی کو تصاویر فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ بات پولیس کے ایک ترجمان نے جمعرات کو بتائی ۔ ویپن سنگھ کو فوج کے عملے کے بعض افراد نے چہارشنبہ کے دن پکڑ لیا ۔ گرداسپور کے پرانا شلاپولیس چوکی کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر کلویندر سنگھ نے بتایا ۔ ملٹری انٹلیجنس کے عہدیدار سنگھ سے پوچھ گچھ کررہے ہیں ۔ انہیں ابھی ویپن سنگھ کو ان کے حوالے نہیں کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ حساس اطلاعات فراہم کرنے پر ویپن سنگھ کو 10لاکھ روپئے دیئے گئے تھے مگر ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔