گرم پانی سے جھلس جانے والے کمسن لڑکے کی موت

   

حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) وقارآباد کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تین سالہ شیخ عمر جو وقارآباد علاقہ کے ساکن شیخ قادر کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ ماہ کی 15 تاریخ کو مکان میںپیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گیا تھا ۔ یہ لڑکا مکان میںکھیل رہا تھا اور کھیلتے کھیلتے یہ لڑکا گرم پانی کی بکٹ تک پہونچ گیا اور گرم پانی سے بھری ہوئی بکٹ کی زد میں آگیا پانی سے بھری ہوئی بکٹ لڑکے کے جسم پر گر پڑی اور عمر شدید جھلس گیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔

شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ حبیب نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ معراج بیگم عرف آفرین نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ آفرین ملے پلی علاقہ کے ساکن محمد محفوظ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ دار کی جانب سے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا اور خاتون شدید تکلیف کا شکار تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔پولیس حبیب نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔