حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : آئندہ موسم گرما میں پانی کی موثر انداز میں سربراہی کی تیاری کے سلسلہ میں حیدرآباد واٹر بورڈ کی جانب سے 15 فروری تا 15 جون ، 120 روزہ ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی جس میں پانی کی بروقت اور بلارکاوٹ سربراہی کو یقینی بنانے پر توجہ دی جائے گی ۔ حیدرباد واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر اشوک ریڈی نے یہ بات کہی ۔ یہ اعلان 30 دسمبر کو ایک زوم میٹنگ کے دوران کیا گیا ۔ اشوک ریڈی نے ضروری پائپ لائن کاموں کو موسم گرما کے شروع ہونے قبل مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور عہدیداروں سے کہا کہ ضرورت کے مطابق نئی پائپ لائن کی تعمیرات یا ایکوپمـنٹ کے لیے تجاویز داخل کریں ۔