حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک میں 25 مئی اتوار کو ایک ہی دن میں 24 ہزار سے زائد سیاح کی آمد ہوئی ۔ گرمائی تعطیلات کی وجہ سے بھی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ۔ نہرو زوالوجیکل پارک سیر و تفریح کا اہم مقام بن چکا ہے ۔ زائرین کی آمد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے عہدیداروں نے اضافی بکنگ کاونٹرس قائم کیا ۔ بیاٹری سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ۔ جانوروں سے متعلق خصوصی مذاکرے اور رینگنے والے جانوروں سے متعلق آگاہی سیشن منعقد کیا ۔ سیاحوں کو ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں جانوروں کے اہم کردار اور ان کے رہائش گاہوں کی حفاظت سے بھی واقف کروایا ۔ نہرو زوالوجیکل پارک میں اس وقت کل 2240 جانوروں کی میزبانی کررہا ہے ۔۔ ش