حیدرآباد، 24 نومبر (سیاست نیوز)سابق گورنر بنڈارو دتاتریہ نے سکھ مت کے بانی اور روحانی گرو، شری گرو نانک دیو جی کے یومِ پیدائش (جینتی) کے موقع پر گردوارہ صاحب، امیرپیٹ، میں منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب میں بنڈارو دتاتریہ نے گرو نانک جی کو ایک عظیم دوراندیش شخصیت قرار دے کر ان کی ستائش کی جنہوں نے دنیا کو مساوات، انسانیت، بھائی چارے ، سچائی اور بے لوث خدمت جیسی اعلیٰ اقدار کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک جی کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تمام سکھ بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔مہانکالی سکندرآباد ضلع بی جے پی کے سابق صدر شیام سندر گوڑ، سابق کارپوریٹر کے سرلا، امیرپیٹ گوردوارہ صاحب صدر درشن سنگھ و سری سیلم گوڑ، پون کمار، چرن سنگھ، بھکشاپتی گوڑ، نکا سرینواس گوڑ، کیول سنگھ، اجو سنگھ اور دیگر نے شرکت کی۔1