گروپ 4کی دس ہزارملازمتوں کا جلد اعلامیہ :ہریش راو

   


حیدرآباد28 نومبر(یواین آئی) وزیرصحت ہریش راو نے کہا کہ عوامی بہبود کو اپنا مقصد بناکر ریاستی حکومت آگے بڑھ رہی ہے ۔وزیرموصوف نے سدی پیٹ میں کے سی آر نگر کالونی میں 33/11 کے وی پاور سب اسٹیشن کے تعمیراتی کاموں، واٹر ٹینک کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس آوٹ پوسٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی گروپ 4 کیلئے 10 ہزار ملازمتوں کا اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ایل اینڈ ٹی ٹریننگ سنٹر کے ذریعہ نوجوانوں کو تربیت دی جائیگی اور ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یہاں ایک مثالی کالونی بنائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 5.42 کروڑ روپے کی لاگت سے 33/11 کے وی بجلی کا سب اسٹیشن قائم کیا گیا ہے ۔