گروپ I امتحانات کی فری کوچنگ کلاسیس کا اختتام

   


حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ I امتحانات کی فری کوچنگ کلاسس ادارہ سیاست اور فیض عام ٹرسٹ کے زیر اہتمام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں صبح 8 تا 2 بجے دن دیڑھ ماہ تک چلائی گئی جس میں ماہرین کے خدمات حاصل کئے گئے ۔ اب جو مسلم میناریٹی امیدوار تین امتحان کے لیے منتخب ہوں گے ان کو مکمل فری کوچنگ دی جائے گی ۔ یہ امتحان اتوار 16 اکٹوبر کو ریاست بھر میں مقرر ہے ۔ مسلمانوں کے لیے 4 فیصد تحفظات مختص ہیں ۔ جنہیں تقرر کے بعد آئی اے ایس تک ترقی ہوتی ہے ۔۔