حیدرآباد۔13۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو گروپ I جائیدادوں پر تقررات کیلئے تاحال 76080 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ کمیشن نے 503 گروپ I جائیدادوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے تحت درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 مئی ہے۔ پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in پر آن لائین درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ گروپ I نوٹیفکیشن کیلئے درج رجسٹر کرنے کے خواہشمند امیدواروںکے لئے ون ٹائم رجسٹریشن (OTR) کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس سہولت کیلئے امیدوار اپنی تفصیلات درج کرسکتے ہیں۔ 25 لاکھ امیدواروں نے OTR کی تکمیل کی ہے جبکہ کمیشن کو ابھی تک 98813 نئے OTR موصول ہوئے ۔ 208366 امیدواروں نے اپنی OTR تفصیلات میں ترمیم کی ہے۔ کمیشن نے امیدواروںکو OTR میں ترمیم کی اجازت دی ہے۔ امیدواروں کے مقامی ہونے کا فیصلہ صدارتی حکمنامہ کے مطابق کیا جائیگا ۔ر