گروپ I کے نصاب میں معمولی تبدیلی

   

حالات حاضرہ کی شمولیت ۔ 10 دن میں نئی کتابوں کی دستیابی
حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) تلگو اکیڈیمی نے گروپ I کے نصاب میں معمولی تبدیلی کی ہے۔ تلنگانہ جغرافیہ اور معیشت کی کتابوں میں حالات حاضرہ کو شامل کیا گیا ۔ اس کیلئے اکیڈیمی نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جغرافیہ پر ایک کتاب پہلے سے دستیاب ہے۔ معیشت کی کتاب تیار کی جارہی ہے۔ 10 دن میں اس کی طباعت مکمل ہوکر دستیاب ہوجائے گی۔ حال ہی میں گروپ I کی 503 جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نصاب کو بھی قطعیت دی گئی تھی ۔ تازہ پیشرفت کی روشنی میں ان کتابوں میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ تلنگانہ کے جغرافیہ میں تبدیلیاں آئی ہے ۔ نئے اضلاع کی تشکیل، شہر، اسمارٹ سٹیز کے طور پر ترقی کررہے ہیں ان پر سوالات کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کتابوں میں بڑے اضلاع، چھوٹے اضلاع ، شرح خواندگی، صنعتی تناسب جیسی تبدیلیوں کو شامل کیا گیا ۔ معیشت میں بجٹ پر بہت سوالات ہیں۔ حال میں پیش مرکزی و ریاستی بجٹ کی تفصیلات کو معیشت کی کتاب میں شامل کیا گیا ۔ جی ایس ڈی پی، فی کس آمدنی، شعبہ جاتی رجحانات، سرویس سیکٹر رجحانات، نقصانات کا شکار صنعتوں کی مراعات، صنعتی پالیسی ، تازہ معاشی سروے، کاگ رپورٹ کے موضوعات کو نصاب میں شامل کیا گیا ۔ ن