حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : سکھ مت کے دسویں اور آخری گرو گرو گوبند سنگھ جی بانی خالصہ پنت کی 353 یوم پیدائش کے موقع پر سہ روزہ پرکاش پورب تقاریب کا اختتام جمعرات کو ہوا ہے ۔ جس میں ہزارہا سکھ مت کے عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔ اس سلسلہ میں سنٹرل گردوارہ صاحب گولی گوڑہ میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام پربندھک کمیٹی نے کیا تھا ۔ اس تقریب میں 20 ہزار سے زائد سکھ مت کے عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔ اور وشال دیوان میں حصہ لیا ۔ ممتاز راگی جتھوںنے گربانی کیرتن اور کتھا پیش کیا ۔۔