گریجویٹ اور ٹیچرس کوٹہ کی 3 نشستوں کیلئے رائے دہی پُرامن

   

امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ بیالٹ باکسس میں محفوظ، 3 مارچ کو ووٹوں کی گنتی
حیدرآباد۔27 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایک گریجویٹ اور دو ٹیچرس کوٹہ کونسل نشست کے انتخابات معمولی واقعات کے باوجود پرامن رہے ۔ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ بیالٹ باکس میں محفوظہوگیا ہے اور 3 مارچ کو گنتی ہوگی۔ آخری گھنٹہ میں پولنگ مراکز پر ووٹرس کی بھیڑ دیکھی گئی۔ شام 4 بجے کے بعد مراکز میں موجود ووٹرس کو ووٹ دینے کی اجازت دی گئی۔ پداپلی میں سب سے زیادہ 77.95 رائے دہی ہوئی۔ نلگنڈہ ٹیچرس ایم ایل سی انتخابات کیلئے 90 فیصد پولنگ ہوئی۔ عموما گریجویٹ سے زیادہ ٹیچرس حلقوں میں ووٹ دینے ووٹرس میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ صبح سے ہی ٹیچرس رائے دہی مراکز پہنچ رہے تھے۔ متحدہ ضلع ورنگل میں 80 فیصد سے زائد پولنگ ہوئی۔ متحدہ کھمم میں 80 فیصد رائے دہی ہوئی ہے۔ کھمم، ورنگل اور نلگنڈہ میں پرامن رائے دہی ہوئی۔ نلگنڈہ کے ارجلا باوی کے قریب اسٹرانگ روم میں بیالٹ باکسس کو منتقل کردیا گیا۔ دوپہر تک رائے دہی معمولی رہی، دوپہر کے بعد رائے دہندوں کو کو قطاروں میں کھڑا دیکھا گیا۔ ٹیچرس اور گریجویٹ کوٹہ کی تین نشستوں کیلئے ایک دو مقامات کے سواء تمام مقامات پر رائے دہی پرامن رہی۔ میدک، نظام آباد، کریم نگر، عادل آباد میں گریجویٹ، ٹیچرس کونسل انتخابات کیلئے 4 متحدہ اضلاع کے حدود میں واقع 15 اضلاع میں جملہ 680 پولنگ مراکز قائم تھے جن میں 406 گریجویٹ پولنگ اسٹیشنس، 181 ٹیچرس پولنگ اسٹیشنس کے علاوہ ٹیچرس، گریجویٹس ووٹس کو ملا کر 93 کامن پولنگ مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کریم نگر کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسٹیڈیم میں 15 اضلاع کے انتخابی میٹیریل بیالٹ باکس چہارشنبہ کو تقسیم کئے گئے تھے۔ پولنگ کے بعد تمام اضلاع سے بیالٹ باکسیس کو سیکوریٹی میں کریم نگر کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں واقع رسپشن سنٹر کو منتقل کئے گئے۔ گریجویٹس اور ٹیچرس ایم ایل سی انتخابات کیلئے ناموں کا اندراج کرنے مرکزی اور ریاستی سرکاری ایمپلائز کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے خصوصی تعطیل دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ خانگی، تجارتی اور دیگر اداروں میں برسر کار گریجویٹس کو بھی ووٹ دینے خصوصی رعایت دی گئی تھی۔ میدک، نظام آباد، کریم نگر، عادل آباد گریجویٹ ایم ایل سی حلقہ کیلئے 3,55,159 رائے دہندے ہیں۔ اس حلقہ سے 56 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔ کانگریس۔ بی جے پی کے درمیان اہم مقابلہ تھا۔ بی ایس پی کے امیدوار پرسنا ہری کرشنا نے بھی ٹکر کا مقابلہ دیا۔ میدک، کریم نگر، نظام آباد، عادل آباد گریجویٹ حلقہ کے لئے 27.088 رائے دہندوں نے اس حلقہ کے لئے 15 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ 2