حیدرآباد۔ 20فروری (یو این آئی) گرینڈر میں چھپا کر لایاگیا سونا شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ضبط کیا۔ان عہدیداروں نے دبئی سے حیدرآباد پہنچے ایک مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران اس149گرام سونے کو ضبط کیاجس کی مالیت6لاکھ 39ہزار روپئے ہے ۔اس مسافر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔کسٹم کے عہدیداروں نے ایک اور معاملہ میں ایک مسافر کے پاس سے ایک کیلو سونا ضبط کیا۔اس کی مالیت 45.9لاکھ روپئے ہے ۔عہدیداروں کے مطابق یہ سونا جدہ سے حیدرآباد پہنچے ایک مسافر کے پاس سے ضبط کیاگیا جو اس نے اپنی جیکٹ میں چھپا کر لایاتھا۔اس مسافر کوحراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔اس سونے کی مالیت 42.9لاکھ روپئے ہے ۔واضح رہے کہ حالیہ عرصہ کے دوران شمس آباد ایرپورٹ پر مسافرین کے پاس سے غیر قانونی سونے کی بڑے پیمانہ پر ضبطی ہورہی ہے ۔خلیجی ممالک سے یہ سونا اسمگل کیاجارہا ہے ۔