90 فیصد افراد کے پاس ذاتی زمین نہیں ، 90 ہزار درخواستوں کے پتے معلوم نہیں ہوئے
حیدرآباد 13 فروری ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد کے اسمبلی حلقوں میں اندراماں ہاوزنگ سروے کا عمل بڑی حد تک مکمل ہوچکا ہے ۔ عہدیدار آئندہ ہفتہ 10 دن میں ماباقی درخواستوں کا جائزہ لینے کی تیاری کررہے ہیں ۔ پتہ چلا کہ زیادہ تر درخواست گذاروں کے پاس ذاتی زمین نہیں ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں اندراماں ہاوزنگ اسکیم کیلئے 11.23 لاکھ درخواستیں ملیہیں ۔ ان میں تقریبا 52 ہزار درخواستیں ان افراد کی ہیں جو ایک گھر میں رہتے ہیں مگر علحدہ داخل کی گئی ہیں ۔ باقی اہل امیدواروں کا انتخاب کرنے فیلڈ سروے میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ ذاتی مکانات کیلئے ملی 10,70,659 درخواستوں میں 80 تا 90 فیصد فیلڈ سروے مکمل ہوچکا ہے ۔ ماباقی 80 تا 90 ہزار درخواستوں کے پتے دستیاب نہیں ہیں ۔ محکمہ ہاوزنگ کے اسپیشل سکریٹری وی پی گوتم نے بتایا کہ سروے دیانتداری سے کیا جارہا ہے ۔ اندراماں ہاوزنگ اسکیم کیلئے درخواستیں داحل کرنے والوں میں 90 فیصد افراد کے پاس ذاتی اراضی نہیں ہے ۔ حکومت نے پہلے مرحلے میں ذاتی زمین رکھنے والوں کو مکانات کی تعمیر کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سروے مکمل ہونے کے بعد استفادہ کنندگان کا انتخاب اندراماں کمیٹیوں کی نگرانی میں کیا جائے گا ۔ 2