گستاخِ رسولؐ اور گستاخِ غریب نوازؒ کے خلاف شمس آباد میں پولیس کو یاداشت

   

شمس آباد ۔ 15 جون (سیاست نیوز) گستاخِ رسولؐ نپور شرما اور گستاخ غریب نوازؒ راجا سنگھ گوشہ محل رکن اسمبلی کے خلاف شمس آباد آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن میں مسلم قائدین نے یادداشت پیش کی جس میں دونوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے مسلم قادئین نے متحدہ طور پر یادداشت پیش کی جس میں گستاخِ رسولؐ نپور شرما کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ راجاسنگھ جو ہر وقت مسلمانوں اور اسلام کے خلاف زہر اگلتے رہتا ہے اسے بھی سخت سزاء دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلم قائدین نے کہا کہ بی جے پی کے شرپسند قائدین مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں لیکن جب ہمارے نبیؐ کی بات آئی تو ہم برداشت نہیں کرسکتے۔ آج ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ کئی مقامات پر بلڈوزر کے ذریعہ مسلمانوں کی جائیداد کو برباد کیا جارہا ہے۔ اگر یہ سلسلہ ایسا ہی چلتا رہا تو ملک معاشی حالت کا بدترین شکار بن جائے گا۔ مرکزی حکومت کی خاموشی بی جے پی قائدین کے حوصلہ بڑھا رہی ہیں جس کا اثر ہمارے ملک پر پڑرہا ہے۔ کئی مسلم ممالک میں ہندوستانی اشیاء پر پابندی لگادی گئی۔ محمد جہانگیر خان، تاج بابا، محمد امجد، جہانگیر پاشاہ، اسلم قادری، محمد عبدالشکور، محمد عبدالقیوم، محمد عبدالعزیز، محمد افروز، ایوب حسین، محمد اظہر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔