گل کی دوسرے ٹسٹ میں بھی شرکت غیر یقینی

   

ایڈیلیڈ ۔شبمن گل پرتھ ٹسٹ نہیں کھیل سکے۔ توقع تھی کہ وہ دوسرے ٹسٹ میں واپسی کر سکتے ہیں جو ایڈیلیڈ میں گلابی گیند سے کھیلا جائے گا۔ ڈاکٹر کے کہنے کے بعد اب اس میں بھی ان کے کھیلنے پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ شبمن گل پرتھ ٹسٹ کے آغاز سے قبل پریکٹس کے دوران زخمی ہو ئے تھے۔ ان کے ہاتھ کی انگلی زخمی ہے۔ میڈیا ذرائع کے حوالے سے گل کی تکلیف کے بارے میں ایک خبر دی ہے جس میں ان کے دوسرے ٹسٹ میں نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹسٹ 6 دسمبر سے 10 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا یعنی گلابی گیند سے کھیلا جائے گا۔ ڈاکٹر کے مشورے کے بعد دوسرا ٹسٹ نہ کھیلنے کے حالات کے درمیان اب گل کے دو روزہ پریکٹس میچ میں بھی نہ کھیلنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو کینبرا میں دو روزہ پریکٹس میچ کھیلنا ہے جو گلابی گیند سے کھیلا جائے گا۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا نے لکھا کہ شبمن گل کو ڈاکٹر نے 10 سے 14 دن مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یعنی وہ پریکٹس میچ میں نہیں کھیلیں گے۔ اس کے علاوہ دوسرے ٹسٹ میں بھی ان کی موجودگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اس سے پہلے ہم ان کی صحت یابی کی بحالی دیکھنا چاہیں گے۔ وہ کیسے محسوس کر رہے ہیں؟ اگر وہ صحت یاب ہو بھی جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ٹسٹ میچ میں اترنے سے پہلے انہیں پریکٹس کی ضرورت ہوگی۔