گلبرگہ: /24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اردو و دکنی زبان کے ممتاز شاعر حضرت سلیمان خطیب یادگار تعلیمی ، ثقافتی اور امدادی ٹرسٹ کی جانب سے 23نومبر کی دوپہر ہیومن ایج اردو ہائی اسکول موقوعہ جی ڈی اے آئوٹ ، سنگتراش واڑی ،گلبرگہ میں چونیتیسویں سلیمان خطیب یادگارگولڈل میڈل کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس ٹرسٹ کے صدر جناب تحسین خطیب فرزند حضرت سلیمان خطیب مقیم امریکہ و معتمد محترمہ شمیم ثریا صاحبہ صاحب زادی حضرت سلیمان خطیب کے بیان کے بموجب سلیمان خطیب یادگارٹرسٹ گلبرگہ سال 1990سے ریاست کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحان میں اردو میڈیم سے شریک ہوکر امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو انعامات و طلائی طمغات عطا کرتا رہا ہے ۔اس بار طلائی طمغہ حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ نورین فخر الدین گیما بنت فخر الدین گیما ہیں اور ان کا تعلق شری سردمبا ہائی اسکول ماگوڑ سامسی ( اتر کنڑا کرناٹک) سے ہے ۔ انھوں نے ایس ایس ایل سی امتحانات میں 625نشانات میں سے 613نشانات حاصل کیئے ہیں ۔ انھیںسلیمان خطیب یادگار طلائی طمغہ (5گرام ) کے علاوہ 5000روپئے نقد ، میمنٹو توصیفی سند اور انعامی کتب سے نوازا گیا ۔ دوسرا انعام پانے والی طالبہ بی بی سکینہ سنکد بنت مختا ر احمد ہیں جنھوں نے حضرت مقبولیہ اردو ہاء اسول ، ہنگل ہاویری سے ایس ایس ایل سی امتحان میں شریک ہوکر 525میں سے 610نشانات حاصل کئے ۔ انھیں 5000روپیوں کے نقد انعام کے علاوہ میمینٹو، توصیفی سند اور انعامی کتب سے نوازا گیا ۔ تیسرا انعام پانے والی تین طالبات رہیں جن کو ٹرسٹ کی جانب سے 3000روپئے نقد اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا ۔ ان کے نام ہیں ماریہ ستار طالبہ جنیدیہ ہائیر سیکینڈری اسکول کڑچی (بیلگاوی) ، ام حفظہ دوڈامنی طالبہ گورنمینٹ اردو ہائی اسکول ہاویری اور آصفہ عماد اللہ صدیقی طالبہ گورنمینٹ اردو ہائی اسکول ہنا گنڈی ، باگل کوٹ۔ ان طالبات نے 625میںسے 609نشانات حاصل کئے جس کا فی صد 97.14ہے۔ جلسہ کا آغاز طالبہ انس فاطمہ کی قرآء ت کلام پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی سینئیر صحافی جناب حکیم شاکر نے اپنی تقریر میں حضرت سلیمان خطیب صاحب سے اپنے قدیم تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سلیمان خطیب اردو اور دکنی زبان کے وہ مشہور شاعر ہیں جن کی تخلیقات کو ہم آج بھی یاد رکھتے ہیں۔ آج بھی انٹرنیٹ پر حضرت سلیمان خطیب صاحب کا کلام پڑھ سکتے ہیں اور خود سلیمان خطیب صاحب کی جانب سے ان کا مزاحیہ و دلچسپ دکنی زبان کا اپنا کلام پیش کئے جانے کے ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں ۔اس یادگا تقریب کے لئے جناب حکیم شاکر نے صدر ٹرسٹ جناب تحسین خطیب ، معتمد ٹرسٹ محترمہ ڈاکٹر شمیم ثریا صاحبہ ، جلسہ کے صدر ڈاکٹر جلیل تنویر اور تمام شرکا جلسہ کے علاوہ حضرت سلیمان خطیب صاحب کے تمام افراد خاندان کو مبارکباد پیش کی ۔سابق صدر شعبہء اردو گورنمینٹ کالج گلبرگہ صدر جلسہ ڈاکٹر جلیل تنویر صاحب نے اپنی تقریر میں سلیمان خطیب یادگار ٹرسٹ کی جانب سے انعام پانے والی تمام طالبات کو مبارک باد دی۔