گلمرگ میں پانچ سنٹی میٹر تازہ برف جمع

   

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں اور اس دوران سیاحتی مقام گلمرگ میں 5.0 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے ۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر برف و باراں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 3 مارچ سے 7 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے ۔سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران پہلگام میں 0.7 ملی میٹر، کپوارہ میں 2.1 ملی میٹر اور بانہال میں 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ا