گوا میں دیہاتیوں کا ریلوے ٹریک کی توسیع کیخلاف احتجاج

   

پنجی: جنوبی گوا کے ویلساو کے دیہاتیوں نے جمعہ کو ریلوے پٹریوں کو دوگنا کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ جس زمین پر کام چل رہا ہے وہ ان کی ہے، نہ کہ ریلوے کی ملکیت ہے۔ احتجاج کرنے والے دیہاتیوں نے کہا ہے کہ مورموگاو کے ڈپٹی کلکٹر نے جمعہ کو مشترکہ معائنہ کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اس مقام پر نہیں آئے۔ سابق وزیر ماحولیات اور سابق ایم ایل اے علینا سالدانہا نے کہا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ یہ خانگی زمین ہے اور وہ ( ملازمین) مالکان کو ایک لفظ کہے بغیر تجاوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ آج کا اصول ہیکہ لوگوں کی املاک پر انہیں بتائے بغیر قبضہ کیا جائے؟ کیا حکومت نے لوگوں کی زندگی پرکام (ڈبل ٹریکنگ) کے اثرات کو جاننے کیلئے کوئی مطالعہ کیا ہے؟