میلبورن ۔ آسٹریلیا سے میلبورن ٹیسٹ میں شکست کے بعد لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر ٹیم کے موجودہ اسٹار کھلاڑیوں ویراٹ کوہلی اور روہت شرما پر برس پڑے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے سینئرکھلاڑیوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ٹیم کی ناکامی پر آڑے ہاتھوں لے لیا اور ٹاپ آرڈرکو آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹسٹ میں شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ جب گواسکر سے کوہلی اور روہت کے مستقبل سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا یہ سب سلیکٹرز پر منحصر ہے۔ جو توقعات تھیں، وہ پوری نہیں ہوئیں۔