97.82 فیصد حصول اراضی متاثرین کو 200 کروڑ روپئے ادائیگی: ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 15 جون (سیاست نیوز) ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے گوراویلی میں اراضیات سے محروم ہونے والے کسانوں کو فی ایکر 15 لاکھ روپئے معاوضہ حکومت سے دلانے کا تیقن دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال 97.82 فیصد حصول اراضیات کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ متاثرہ کسانوں میں 200 کروڑ روپئے معاوضہ تقسیم کیا گیا۔ کانگریس اور بی جے پی کے بچھائے ہوئے جال میں نا پھنسنے کا کسانوں کو مشورہ دیا۔ وزیر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین اور دوسرے موجود تھے۔ ہریش راؤ نے قبل ازیں سدی پیٹ کے مارکٹ یارڈ میں گوراویلی کے متاثرین سے ملاقات کی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حسن آباد علاقہ کے کسانوں کو پانی سے محروم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ماضی میں ملناساگر۔ کونڈا پوچماں ساگر ذخیرہ آب کے تعمیری کاموں میں رکاوٹیں پیدا کی۔ ن
کسانوں کو پولیس کے خلاف مشتعل کرتے ہوئے بعد میں راہ فرار اختیار کی۔ آج گوراویلی کے معاملے میں اپوزیشن وہی رول ادا کررہی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں کسانوں کی بھلائی اور پراجکٹس کی تعمیرات نہیں چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2013ء کے قانون کے تحت کسانوں کو معاوضہ ادا کیا جارہا ہے۔ گوراویلی پراجکٹ کیلئے 3816 ایکر حصول اراضی کی گئی صرف 2.1 فیصد حصول اراضی باقی ہے۔ 34 ایکر اراضی کے متاثرین نے معاوضہ نہیں لیا ہے۔ اس پراجکٹ میں 693 گھر متاثر ہوئے۔ سال 2015ء میں 683 گھروں کیلئے 83 کروڑ روپئے معاوضہ ادا کیا گیا۔ ن