نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گورنر ہاؤس کی ایک خاتون ملازم کی درخواست پر جمعہ کو مرکز اور مغربی بنگال حکومت کو نوٹس جاری کیا جس میں مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگایا گیا تھا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے درخواست گزار کے وکیل شیام دیوان کی دلیلیں سننے کے بعد مرکز اور مغربی بنگال حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ بنچ نے اٹارنی جنرل وینکٹ رامانی سے اس معاملے کو حل کرنے میں تعاون کرنے کی درخواست کی گئی۔عرضی گزار کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل دیوان نے بنچ سے اپیل کی اور کہا کہ ایسا کوئی معاملہ نہیں ہوسکتا جس میں (گورنر کے عہدہ پر ہونے کی وجہ سے چھوٹ دی جائے )۔