گورنر سوندرا راجن نے ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکبادپیش کی

   

حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے مشہور عالمی ٹینس کھلاڑی پدما بھوشن ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ ثانیہ مرزا کی سالگرہ کے موقع پر گورنر نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیام میں صحت، خوشحالی، کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گورنر نے امید ظاہر کی کہ ثانیہ مرزا کی ٹینس مقابلوں میں کامیابی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ر