بچوں کو اینمیا کے کیسس سے بچاؤ کے اقدامات کا مشورہ
حیدرآباد ۔19 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے ریاست میں اینمیا کے کیسس پر قابو پانے کیلئے جامع ایکشن پلان کی ضرورت پر زور دیا۔ سوندرا راجن نے کہا کہ اسکولی طلبہ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ انہیں صحت بخش غذا کی فراہمی یقینی ہوسکے۔ ڈاکٹر سوندرا راجن نے آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن کا دورہ کرتے ہوئے سائنسدانوں سے ملاقات کی ۔ تارناکہ میں واقع انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کرتے ہوئے گورنر نے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں اسکولی طلبہ اور بچوں میں اینمیا کے کیسس میں اضافہ تشویش کا باعث ہے ۔ گورنر نے نیوٹریشن سائنسدانوں سے اس مسئلہ پر بات چیت اور کہا کہ بچے ملک کا مستقبل اور سرمایہ ہے ، انہیں بیماریوں سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں کو چاہئے کہ وہ سماج کے مختلف شعبوں میں اینمیا اور دیگر امراض کے بچاؤ پر تحقیقی کام کریں۔ ر